نیویارک،8؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شمالی امریکا کے ملک میکسیکو میں 8.1شدت کے زلزلے کے نتیجے میں چیاپاس صوبے میں گھروں کی تباہی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جب کہ ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق یہ زلزلہ رات کو مقامی وقت کے مطابق 11:49پر آیا۔ اس زلزلے کا مرکز چیاپاس صوبے سے 165کلومیٹر دور واقع تھا جب کہ اس کی زمین میں گہرائی 35کلومیٹر تھی۔امریکی سونامی وارننگ سسٹم کے مطابق وسطی امریکا کے مختلف ممالک جن میں گوئٹے مالا، ایل سلواڈور، کوسٹا ریکا، نکاراگوا، پاناما اور ہنڈوراس شامل ہیں، کے ساحلوں تک تین گھنٹوں میں خطرناک لہریں پہنچ جائیں گی۔